8ماہ میں کریڈٹ کارڈ ختم ہو جائیں گے

اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری ادائیگیاں موبائل کے ذریعے سے ہوں گی،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 مئی 2019 11:36

8ماہ میں کریڈٹ کارڈ ختم ہو جائیں گے
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی 2019ء) قائمہ کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ساجد مہدی کی زیر صدرات ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی رویت حلال کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آگاہ کیا ہے کہ رویت حلال سے متعلق قمری کیلنڈر 15رمضان تک تیار ہو جائے گا۔جو قمری کیلنڈر امیریکیوں نے بنایا ہوا ہے کہ وہ حرام ہے، ہم بنائیں گے تو حلال ہو جائے گا،اگلے چھ سے آٹھ مہینے ساری ادائیگیاں موبائل کے ذریعے سے ہوں گی،کریڈٹ کارڈ وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔

کیش اکانومی کو موبائل پر لے کر آئیں گے،آئندہ دس سالوں میں 7 ٹیکنالوجیز دنیا کو بلکل بدل دیں گی۔بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آ جائیں گی۔دس سالوں میں ڈرائیونگ سے وابستہ لاکھوں نوکریاں قائم نہیں رہ سکیں گی۔

(جاری ہے)

ہمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے اسییکر بھی حرام تھا پر اب پیارا ہو چکاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد موبائل پر کیش اکانوومی کو لے کر آیں گے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام لیب کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔اگست کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرراردے رہے ہیں۔ ۔چاند دیکھنے کے 40لاکھ اخراجات آتے ہیں۔ وفاقی و زیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کاروبار کے حوالے سے آئیڈیاز پر کام کرنے والوں کو سرمایہ دے گی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد نے کہاکہ حکومت ٹیکنالوجی کاروبار کے حوالے سے آئیڈیاز پر کام کرنے والوں کو سرمایہ دے گی۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکنالوجی کاروبار پر آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں۔ فوادچوہدری نے کہاکہ ماہرین کے آئیڈیا سے متاثر ہونے کی صورت میں ستر سے سو فیصد سرمایہ دیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے امام مساجد کو نوکریاں دینے کی تجویز پیش کی تھی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک سرکاری نوکریاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مساجد کو نوکریاں دینے سے ڈسپلن بھی آئے گا۔ ایسا کرنے سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، اس سلسلے میںٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہئیے۔