راہول گاندھی کی مودی کے بادل اور ریڈار کے بیان پر دلچسپ تنقید

جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں؟۔ راہول گاندھی کے طنز پر بھارتیوں کے قہقہے لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 مئی 2019 11:50

راہول گاندھی کی مودی کے بادل اور ریڈار کے بیان پر دلچسپ تنقید
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی مدھیہ پردیش میں جلسے خطاب کرتے ہوئے مودی سے پوچھا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے کہ تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسم نے ملک کو بتایا کہ آم کیسے کھاتے ہیں، چھیلتے کیسے ہیں اور وہ اپنے کرتے کی آستین کاٹ کر رکھتے ہیں۔

تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بن سکے۔لیکن وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے پانچ سالوں میں بیروزگاروں کے لیے کیا کام کیا۔بالاکوٹ حملے پر بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں جس پرجلسے میں شریک افراد کے قہقہے لگ گئے۔

(جاری ہے)

۔خیال رہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے مبینہ حملے کی روئیدادسناتے ہوئے کہاہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ہم نے حملہ روک دیاتھامگرایک دم خیال آیا کہ کیوں نہ بادلوں کا فائدہ اٹھایاجائے اورحملہ کردیا جائے اورپھر ہم نے یہی کیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سےبھارت کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ایئر سٹرائیک کی اجازت دے دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں نے نو بجے (ایئر سٹرائک کی تیاری کے بارے میں) ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانکموسم خراب ہو گیابہت بارش ہوئی میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا۔12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں۔

بادل ہے جا پائیں گی نہیں جا پائیں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے۔ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) ،۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے، لیکن میں نے کہا اتنا کلاؤڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے۔ پھر چل پڑے۔