پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی،ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے ، شیری رحمن ملک

جمعرات 16 مئی 2019 13:42

پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی،ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے رکارڈ توڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن عوام کو گھبرانا نہیں،مہنگائی کا طوفان آئیگا لیکن عوام کو گھبرانا نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی۔انہوںنے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طع کرتا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔انہوںنے کہاکہ دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے عوام دشمن فیصلون نے عام آدمی کے لئے جینا مشکل کر دیا ہے۔