دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 16 مئی 2019 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 52700کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد57900 کیوسک اور اخراج57900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد45500کیوسک اور اخراج70000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد30300 کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

جناح بیراج میں آمد99700 کیوسک اور اخراج 93700کیوسک،چشمہ میں آمد100500 کیوسک اوراخراج 90000کیوسک، تونسہ میں آمد81500 کیوسک اور اخراج71500 کیوسک، پنجند میں آمد10000 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 61500کیوسک اور اخراج 58900 کیوسک، سکھر میں آمد52200 کیوسک اور اخراج22000 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد13100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1406.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.222 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1157.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.073 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔