نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھُپانے والا ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے ہے جو نمازیوں کو شدت پسندانہ مواد سے بھری یو ایس بیز دیتا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 مئی 2019 14:58

نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھُپانے والا ملزم گرفتار
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : لندن میں نمازیوں کے جوتے میں یو ایس بیز رکھنے والا ملزم زیر حراست آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بی چھپانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا نام عمر اشفاق ہے جس کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے تھا اور وہ نمازیوں کے جوتوں میں جو یو ایس بیز چھپاتا تھا جن میں شدت پسندانہ مواد موجود ہوتا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق 24 سالہ ملزم نے لوٹن، ڈربی، لوبرا، کوینٹری اور برمنگھم کی مساجد میں لوگوں کی جوتیوں میں یو ایس بیز چھپائیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شدت پسندانہ مواد کی تشہیر کرنا چاہتا تھا اور اس لیے نمازیوں کے جوتوں میں یو ایس بیز رکھتا تھا تاکہ نمازی گھر جا کر اس یوایس بی میں موجود مواد دیکھیں اور ہمارے نظریات اپنا لیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک یو ایس بی لوٹن میں ایک نمازی کے جوتوں میں رکھی گئی جس نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کا سراغ لگا کر اسے پکڑ لیا گیا۔ اس یوایس بی میں لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دینے والا مواد موجود تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزم عمر اشفاق کو برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اسے 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

متعلقہ عنوان :