Live Updates

قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، ڈالر مہنگا ہونے پر بھی شدید تنقید

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 15:20

قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا روز تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، احسن اقبال ،عظمیٰ بخاری اور طلال چوہدری سمیت کئی لیگی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں محمدنواز شریف سےملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور قوم کو ان کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی فور ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی ۔ ہمیں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے اورانہیں فوری علاج کی ضرورت ہے ۔ دنیا کا مسلمہ اصول ہے کہ جس شخص کی دل کی سرجری ہوتی ہے وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹر سے ہی علاج کر اسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملے گی اور وہ فوری اپنا علاج کر اسکیں گے ۔ نواز شریف اس ملک کا سرمایہ ہیں اور اس وقت ملک کے سب سے سینئر ترین لیڈر ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی حکومت ہے ،ملک کے عوام غربت ، روزگاری اور مہنگائی کے سونامی سے متاثر ہے،عمران خان نے عوام سے صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے او ران کے جھوٹ روزانہ ایکسپو ز ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دیں گے ۔جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے تحت سبسڈی ختم ہو گی اورنئے پاکستان میں غریب کا رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ایمنسٹی سکیم سے امیر کا کالا دھن سفید ہو سکتا ہے ،وہ لوگ جن کے پاس کالا دھن ہے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت میں اپنا تھوک کر چاٹے گی ۔

جس نے ملک کیلئے کام کیا ان کو جیلوں میں ڈال دیا کیونکہ حکمرانوں سے کچھ نہیں بن پا رہا ۔ ان سے ڈالر کنٹرول میں نہیں مہنگائی 16فیصد بڑھ چکی ہے اور یہ لائق اور نالائق اہل اور نااہل کا فرق ہے لیکن سوچنا ہے لاڈلا رہے گا ۔غلطی ہو گئی ہے تو غلطی کااحساس کر لیں ،اپوزیشن پاکستان کو ڈوبتے نہیں دیکھ سکتی ۔عید کے بعد اپوزیشن کو فیصلہ کرناہو گا وگرنہ عوام اپوزیشن کے پیچھے سے بھی ہٹ جائے گی ۔عید الفطر کے بعد اپوزیشن کوئی حتمی فیصلہ کریگی کیونکہ غریب کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر سے متعلق تازہ ترین معلومات