نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دےدی

تحریک کا آغاز عید کے بعد کیا جائے گا‘ڈالر کی قدر میں اضافے اور مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے. سابق وزیراعظم کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2019 15:49

نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دےدی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مئی۔2019ء) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی ، نون لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کا آغاز عید کے بعد کرے گی، نواز شریف نے کہا اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف کی نون لیگ کوحکومت کےخلاف احتجاج کی اجازت دے دی ہے، نون لیگ ڈالرکی قیمت اورمہنگائی کےخلاف تحریک کاآغاز کرے گی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک کاآغازعیدکے بعدہوگا‘نوازشریف نے قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی ہے، احتجاج کس نوعیت کا ہوگا، آئندہ ملاقات میں نوازشریف کو بریفنگ دی جائے گی. نواز شریف نے شاہدخاقان عباسی کو حکومت کیخلاف لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ہے ، شاہد خاقان عباسی مرکز اور صوبوں میں پارٹی میٹنگز بلائیں گے.

اس موقع پر نوازشریف نے کہا مسلم لیگ (ن) اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہے گی، حکومت نے عوام کیساتھ جورویہ اپنایاوہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں.نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہورکی ریلی پرشکریہ اداکیا اور نئے عہدیداران کو پارٹی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی‘سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نون لیگ کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرابھلاکہنے والاکس منہ سے اپنی اسکیم لارہاہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینے کی نیت ہی نہیں. انھوں نے مزید کہا آج اوپن مارکیٹ میں فارن کرنسی نہیں مل رہی ہماری بدقسمتی ہے، ہم نے ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھا اور ملک میں ترقی کاپہیہ چلایا.