سندھ ہائیکورٹ، 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل مستر، مجرمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیاگیا

جمعرات 16 مئی 2019 16:41

سندھ ہائیکورٹ، 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں موچکوکے علاقے میں 2پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مجرمان عمراورفاضل نے 2012میں گشت کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عارف اور محمدخان شہیدہوگئے تھے۔

مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس پارٹی پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی ، پولیس اہلکار کس کی فائرنگ سے شہید ہوئے،واضح نہیں ہوسکا،گواہوں نے بھی فائرنگ کرنے والے مجرم کی نشاندہی نہیں کی۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے مجرم عمر اور فاضل کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا۔