سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج مودی کیخلاف نعرے بازی

بارہ سال گزر جانے کے باوجود عالمی دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، متاثرین کو انصاف دو ،مظاہرین

جمعرات 16 مئی 2019 16:54

سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج مودی کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو متاثرین سمجھوتہ ایکسپریس کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے متاثرین کو انصاف دو۔ متاثرین نے کہاکہ سانحہ متاثرین کے ملزمان کو بھارت نے کیوں رہا کیا نریندرمودی مسلمانوں کا قاتل ہے۔ متاثرین نے کہاکہ بارہ سال گزر جانے کے باوجود عالمی دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے