نواز شریف نے رہنمائوں کو معاشی صورتحال پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی ہدایت کی ہے‘مریم نواز

میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہوں نے معاشی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے‘نائب صدر مسلم لیگ (ن)

جمعرات مئی 17:00

نواز شریف نے رہنمائوں کو معاشی صورتحال پر عوام کے جذبات کی ترجمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کو معاشی صورتحال پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہیںاور انہوں نے معاشی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کو معاشی صورتحال پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔