Live Updates

وزیراعظم نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی منظوری دے دی

100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی منظوری، پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ، انٹرنشپ، گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں، وفاقی کابینہ کی منظوری ملتے ہی پروگرام کا آغاز ہوجائےگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2019 16:54

وزیراعظم نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی منظوری دے دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی، پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ،گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں، وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے” کامیاب جوان پروگرام “کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ، گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور روزگار فراہمی کا بڑا منصوبہ ہے۔ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار نظر انداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانون کی فلاح وبہبود کی ہرممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈارنے کہا کہ نوجوانوں جو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کا خواب پورا کرنا ہے۔

منصوبہ نوجوانوں کی تعمیر وترقی کومدنظر رکھ کرترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں حکومتی امور اورپنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات