جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ڈی ای سی نے 500 گرام برائون ہیروئن پائوڈر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 16 مئی 2019 16:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ڈرگ انفارسمنٹ سیل (ڈی ای سی) نے 500 گرام برائون ہیروئن پائوڈر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ای سی کو اطلاع موصول ہوئی کہ جمعرات کو الاصبح منشیات یوکے اسمگل کی جائے گی جس پر سخت نگرانی شروع کردی گئی اور یونیورسٹی روڈ کراچی کے رہائشی مشتبہ شخص آفتاب عالم ولد محمد جمال الدین کے نام سے بریڈفورڈ یونائیٹڈ کنگڈم کے لئے بک کرائے جانے والے خواتین کے ہینڈ بیگس اور شوز کے پارسل کی بھی نگرانی کی۔

کسٹم حکام کے مطابق خواتین کے ہینڈ بیگس اور شوز کے پارسل کی تفصیلی ایگزامینیشن کے بعد اس میں چھپائی گئی 500 گرام برائون ہیروئن پائوڈر برآمد کر لی جس کی مارکیٹ میں قیمت 500 ملین روپے بنتی ہے۔ کنسائنمنٹ بک کروانے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔