کراچی، آباد سکیم کے تحت 70 گوٹھوں کی لیز منسوخ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت نی15 روز میں احکامات پر عملدرآمد کرکے سیکریٹری لینڈ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 16 مئی 2019 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں آباد اسکیم کے تحت 70 گوٹھوں کی لیز منسوخ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت،، عدالت نی15 روز میں احکامات پر عملدرآمد کرکے سیکریٹری لینڈ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں آباد اسکیم کے تحت 70 گوٹھوں کی لیز منسوخ کرنے سے متعلق کیس میں سیکرٹری لینڈ سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کے حکم پر 2012 میں 70 گوٹھوں کو لیز کیا گیا، شہریوں سے اسکیم کے نام لیز کے چالان وصول کیے گئے اور سند جاری کی گئی، سیکرٹری لینڈ نے اچانک لیز منسوخ کردی گئی،، عدالت نے سیکرٹری لینڈ کو دو ماہ میں لیز حاصل کرنے والے شہریوں کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکرٹری لینڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے سیکرٹری لینڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ روز میں احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا