منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 19ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2019 17:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے حماد سی1650گرام چرس،،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے ضمیر سے 600گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے 1080گرام چرس،ہارون سے 1060گرام چرس شاہد سے 5لیٹر شراب،سلیم سے 30لیٹرشراب،تھانہ سول لائن پولیس نے عدنان سے 7لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انیس سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے شفاقت سے 10لیٹر شراب،ثاقب سے 10لیٹر شراب،تھانہ نیوٹائون پولیس نے طلحہ سے 1عدد پستول 30بور معہ 3روند ،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عدنان سے 1عدد پستول 30بور معہ5روند،تھانہ آراے بازار پولیس نے بلال سے 1عدد پستول 30بور معہ3روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے رفاقت سے 1عدد پستول 30بور معہ3روند،اخلاق سے 1عدد پستول 30بور معہ3روند،تھانہ کلر سیداں پولیس نے تصور سے 1عدد پستول 30بور معہ2روند،تھانہ گوجر خان پولیس نے عبدالرحمن سے 1عدد پستول 30بور معہ3روند،زوالفقار سے 1عدد پستول32بور معہ 6روندجبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے نعمان سے 1عدد رائفل 222معہ 20روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔