محکمہ ایجوکیشن کی انکوائری کمیٹی کی منظوری کے بعد جہاد محمد کنٹرولر ایبٹ آباد بورڈ بحال

جمعرات 16 مئی 2019 17:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے انکوائری کمیٹی کی منظوری کے بعد وائس پرنسپل بی پی ایس 18 جہاد محمد کو کنٹرولر ایبٹ آباد بورڈ اپنا کام جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وہ اپنے پیریڈ کی تکمیل تک کنٹرولر ایبٹ آباد بورڈ کام کریں گے، اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جہاد محمد کو میٹرک امتحانات میں فزکس کا پرچہ آئوٹ ہونے کے بعد کنٹرولر شپ سے ہٹا کر واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات کاری کئے تھے اور انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس نے اس سارے واقعہ کی انکوائری کی جس میں یہ ثابت ہو گیا کہ پرچہ آئوٹ ہونے سے کنٹرولر جہاد محمد کا کوئی تعلق نہیں تھا، اسی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر جہاد محمد کی بحالی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :