ریما خان تیزاب کے حملوں‘جلائی جانے والی خواتین کی حمایت میں ڈپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

جمعرات 16 مئی 2019 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ڈپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن (DSF) نے با صلاحیت معروف فلمی اداکارہ ریما خان کو خیرسگالی کے سفیر کے طور پر مریضوں سے تیزاب کے حملوںکے گھناؤنے جرم پر روشنی ڈالنے اور ملاقات کیلئے شامل کرلیا ہے۔ ریما خان خواتین کو بااختیار بنانے کی مسرت مصباح کی کوششوں کی حمایت کرتی نظر آئیں گی جس میں انہیں تیزاب کے حملوں کی اذیت سے گزرنا پڑا پھر چہرا ٹھیک کروانے کی سرجریز کے تکلیف دہ عمل اور بعدازاں اس کے سماجی اثرات اورمعاشرے کا با صلاحیت شہری بننے کیلئے پیشہ وارانہ تربیت کی جدوجہد شامل ہے۔

مسرت مصباح کا مقصد ہے کہ اس گھناؤنے جرم کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور اس کی روک تھام کیلئے جامع قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن (DSF)کی بنیاد 2003میں رکھی گئی تھی تاکہ گھریلو تشدد اور تیزاب کے حملوں کی متاثرہ خواتین کی امداد اور سہولیات فراہم کی جائے، ان کی خصوصی توجہ ارادی طور پر تیزاب کے حملوں اور مٹی کے تیل سے جلائی جانے والی خواتین پر ہوتی ہے۔ ان کے پاس بے شمار تیزاب کے حملوں اور مٹی کے تیل سے جلائی گئی متاثرہ خواتین رجسٹرڈ ہیں جو ایسے اداروں کی مالی اور اخلاقی تعاون کی مستحق ہیں۔ ان کا کام صرف ہمدردی کرنا نہیں ہے بلکہ حوصلہ افزائی سے دوسروں کوبھی اس مقصد میں شامل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :