غزہ مظاہروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، اسلامی جہاد

غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے انہیں جامع انتفاضہ کی شکل دی جائے،بیان

جمعرات 16 مئی 2019 18:10

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے میں حق واپسی کے لیے جاری احتجاجی مظاہرے فلسطینی پروگرام اور جدو جہد آزادی کا حقیقی چہرہ ہیں۔ اس حتجاج نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلامی جہاد نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے انہیں جامع انتفاضہ کی شکل دی جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسلامی جہاد تاریخی ارض فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو کسی صورت میں سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلامی جہاد ارض فلسطین میں کوئی افراط وتفریق قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

اسلامی جہاد مزاحمت کے پروگرام کو آزادی اور حق واپسی کی ضمانت کے طور پر اختیار کیا گیا ہے، جب تک فلسطینیوں کو ان کے یہ دیرینہ حقوق حاصل نہیں ہوجاتے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حق واپسی مظاہروں نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا اور فلسطینیوں کو صدی کی ڈیل کی سازش کے خلاف متحد کر دیا ہے۔بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے باطل ہونے پر یقین رکھتی ہے اور آزادی کے حصول کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :