مقبوضہ فلسطین میں ہلکی شدت کا زلزلہ،جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کا مرکز معلوم نہیں ہوسکا

جمعرات 16 مئی 2019 18:10

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) فلسطینی علاقوں میں زلزلے کے معمولی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے آیا جس کے جھٹکے جنوبی مغربی کنارے، بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما سینا میں محسوس کیے گئے۔

اسرائیل کے عبرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز معلوم نہیں ہوسکا تاہم ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ ممکنہ طورپر اس کا مرکز خلیج عقبہ ہوسکتی ہے کیونکہ ماضی میں بھی اس مقام پر زلزلے آتے رہتے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔