Live Updates

’آپ کو اپنے پروگرام میں اپوزیشن کو بلانے کی ضرورت نہیں آپ اکیلے ہی کافی ہیں‘ زرتاج گل نے جاوید چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وفاقی وزیرموسمیات نے اپنے شو میں بلا کر خود ہی حکومتی پالیسیوں پر حکومت کے خلاف تجزیہ دیا تو زرتاج گل نے انہیں اپوزیشن لیڈرز کو شو میں نہ بلانے کا مشورہ دے دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات مئی 18:31

’آپ کو اپنے پروگرام میں اپوزیشن کو بلانے کی ضرورت نہیں آپ اکیلے ہی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2019ء) اپنے شو میں بلا کر خود ہی حکومتی پالیسیوں پر حکومت کے خلاف تجزیہ دینے پر وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل نے سینئیر صحافی جاوید چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ٹالک شو میں جاوید چوہدری نے آئی ایم ایف کے قرضے اور حکومت کی معاشی پالیسی پر بات کرنے کے لیے وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل، ن لیگ کے سابق صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان قائرہ کو بلایا لیکن پروگرام کے شروع مین انہوں نے بحث کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور آئی ایم ایف سے لیے جانے والے قرض، مہنگائی اور ڈالر کی قیمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو ناکام قرار دے دیا جس کے بعد زرتاج گل نے سینئیر صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ کو اپنے پروگرام میں اپوزیشن کو بلانے کی ضرورت نہیں آپ اکیلے ہی کافی ہیں۔

بعد میں زرتاج گل نے شو کے اس کلپ کو اپنے تویٹر اکاؤنٹ سے بھی شئیر کیا اور لکھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستانی معیشت کو مجرمانہ غفلت کے ساتھ چلاتے ہوئے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ 


ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر سے متعلق تازہ ترین معلومات