سوشل میڈیا پر خود پر بننے والے لطیفوں سے محظوظ ہوتا ہوں،فواد چوہدری

خود پر بننے والی میمز کو اپنے دوستوں کو بھی بھیجتا ہوں، وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات مئی 18:47

سوشل میڈیا پر خود پر بننے والے لطیفوں سے محظوظ ہوتا ہوں،فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2019ء) وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔ وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص لبارٹری میں فیس ادا کر کے معلومات حاصل کرسکے گا کہ وہ کون ہے اورہر کوئی اپنے رنگ، نسل بارے تمام معلومات ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جب سے فواد چوہدری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کاوفاقی وزیر بنایا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پہ ان پر ہزاروں میزم اور لطیفے بن چکے ہیں۔ کسی میمی میں انہیں کسی سائنسدان کے روپ میں دکھایا گیا ہے اور کسی لطیفے میں ان کی جانب سے عجیب و غریب سائنسی بیانات شائع کیے گئے ہیں۔ ان میمز کو لاکھوں کی تعداد مین شئیر کیا جارہا ہے اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔