رمضان سپورٹس فیسٹو ل، فٹ بال ٹورنامنٹ طہماس خان گرائونڈ پر شروع ہوگیا

جمعرات 16 مئی 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹو ل کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ طہماس خان گرائونڈ پر شروع ہوگیا،ٹورنامنٹ کے افتتاحی کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیاجسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ڈاکٹر عدنان ممریز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ تھے جنہوںنے کک لگاکر باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔

سپورٹس ڈائریکٹور یٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام چارسدہ،مردان ،ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کی طرح پشاور میں بھی رمضان فلڈ لائٹس سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کبڈی ،اتھلیٹیکس،رسہ کشی،بیڈمنٹن،کرکٹ ودیگر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں‘فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مسلم فٹ بال کلب اور حاجی کلب کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ‘ پہلے ہاف میں مسلم کلب کی جانب سے شیر دل نے ایک گول کیا،جبکہ دوسرے ہاف میں حاجی خان کلب کی جانب سے اسرارنے گول کرکے میچ کو ایک ایک گول سے برابر کردیاجسکے بعد فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے کیاگیا جس میں حاجی خان کلب نے کامیابی حاصل کرلی ‘حاجی خان کلب نے ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

میچ ریفریز کے فرائض اکرام ،ذاکر اور عابد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امتیازعلی شاہ تھے ،اس سے قبل مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ڈاکٹر عدنان ممریز اور ڈی ایس اوپشاور جمشیدخان بلوچ نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرایاگیا،اس موقع پر ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک حاجی ہدایت الحق ،حاجی ظاہر شاہ اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں‘ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی کے مقابلوں میں مردان نے پشاور کے خلاف 30-25 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ایتھلیٹکس میں 100 میٹر ریس واجد خان نے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ‘ایتھلیٹکس میں ریلے میں چار ایونٹس بھی شامل ہیں ۔