iکراچی ، سرجانی میں کرنٹ لگنے سے کیبل آپریٹرجاں بحق

جمعرات 16 مئی 2019 20:05

) کراچی (آن لائن) سرجانی میں کرنٹ لگنے سے کیبل آپریٹرجاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسئرٹائون لیاری ایکسپریس وے سیکٹر35کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کیبل آپریٹر25سالہ ثاقب نامی نوجوان ہلاک ہوگیا،متوفی کی لا ش کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال پہنچایاگیا۔

(جاری ہے)

جہاں ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :