Live Updates

ھ*گورنرپنجاب سے غلام سرور خان اور اسلم بھروانہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

U اپوزیشن کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہے،ہم اپوزیشن کی احتجاجی تحر یک کی دھمکی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں،عوام حکومت کیساتھ کھڑے ہیں،چوہدری محمد سرور

جمعرات 16 مئی 2019 20:06

oلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر غلام سرور خان اور صوبائی وزیر اسلم بھروانہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہے،ہم اپوزیشن کی احتجاجی تحر یک کی دھمکی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں،عوام حکومت کیساتھ کھڑے حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پیسہ کمانے کا شو ق رکھنے والوں کو سیاست نہیں کاروبار کر نا چاہیے ،ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملکی حالات یہاں تک پہنچے ،کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اور پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تفریق یا گروپ بندی نہیں ،ملک بھر کے عوام بھی عمران خان کی اصولی سیاست کی وجہ سے انکے ساتھ کھڑے ،پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہی ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو چاہیے وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات