۳جیکب آباد، مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل مردہ ریلی ، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

جمعرات 16 مئی 2019 20:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل مردہ ریلی نکال کر امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد ریلی مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، مشتاق احمد مشہدی، اللہ بخش سجادی، حسن رضا غدیری، محمد اویس جکھرانی اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، مظا ہرین نے ریلی نکال کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا، اس موقع پر مظاہرین سے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں جو ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شام میں بمباری کرکے ہزاروں مظلوم مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔