سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے ایڈوانس فیسیں وصول کرنا شروع کر دی

جمعرات 16 مئی 2019 20:06

ٴْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے ایڈوانس فیسیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں یکم جون سے پرائمری اور مڈل سکولوں جبکہ پندرہ جون سے ہائی اور سکینڈری سکولوں کی چھٹیوں کی شیڈول جاری کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

رواں مہینے اور آئندہ مہینے کے ایڈوانس فیس کی وصولی کے لئے سکول کارڈز میں طلبہ و طالبات کو جمع کرنے کی ہدایات کی گئی تھی اور کہاگیا تھا کہ جب تک فیسوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی چھٹیاں نہیں دی جائیگی ۔

مئی اور جون کے ایڈوانس فیسیں وصول کی گئی ہیں جبکہ بعض سکولوں میںجولائی اور اگست کی فیسیں بھی وصول کی جا رہی ہیں بعض سکولوں میں مرحلہ وار طور پر اقساط میں جبکہ بعض سکولوں میں یکمشت وصول کی گئی ہیں یوسف آباد ، سکندر پورہ ، جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، سمیت اندرون شہر کے بیشتر سکولوں نے فیسیں وصول کر لی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فیسوں کی وصولی پر پابندی عائد ہے ۔