ّرمضان فلڈ لائٹس سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ طہماس خان گرائونڈ پر شروع

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

ًپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) رمضان المبارک کے مہینے میں بھی نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے رات کی مصنوعی روشنی میںمختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا آغار کردیاہے اس سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ طہماس خان گرائونڈ پر شروع ہوگیا،پہلے میچ میں حاجی خان کلب نے مسلم فٹ بال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی،ٹورنامنٹ کے افتتاحی کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیاجسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ڈاکٹر عدنان ممریز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ تھے جنہوںنے ہٹ لگاکر باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔

سپورٹس ڈائریکٹر یٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام چارسدہ،مردان ،ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کی طرغ پشاور میں بھی رمضان فلڈ لائٹس سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کبڈی ،اتھلیٹیکس،رسہ کشی،بیڈمنٹن،کرکٹ ودیگر کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں ،اسی مناسبت سے گزشتہ شپ طہماس خان فٹ بال گرائونڈ میں فٹ بال کے مقابلے بھی شروع ہوگئے،ان میچز کے دیکھنے کیلئے ایک بڑی تعدادمیں تماشائی بھی موجودتھے جنہوںنے رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ ایونٹ سے خوب لطف اندوزہوئے،فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مسلم فٹ بال کلب اور حاجی کلب کے مابین کانٹے دار مقابلہ دکھنے کو ملا،میچ کے پہلے ہاف میں مسلم کلب کی جانب سے شیر دل نے ایک گول کیا،جبکہ دوسرے ہاف میں حاجی خان کلب کی جانب سے اسرارنے ایک قیمتی گول کرکے میچ کو ایک ایک گول سے برابر کردیااور اسی طرح کھیل کے اختتام تک ٹیم کو دوسراگول نہ کرسکی،جسکے بعد فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے کیاگیا ،جس میں حاجی خان کلب نے کامیابی حاصل کرلی اور اس طرح میچ حاجی خان کلب نے ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

میچ ریفریز کے فرائض اکرام ،ذاکر اور عابد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امتیازعلی شاہ تھے ،اس سے قبل مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ڈاکٹر عدنان ممریز اور ڈی ایس اوپشاور جمشیدخان بلوچ نے باقاعدہ ایونٹ کا افتتاح کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرایاگیا،اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک حاجی ہدایت الحق ،حاجی ظاہر شاہ اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھے۔