ھ* جعلی بینک اکاؤنٹ کیس ،نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشاء کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مئی تک توسیع

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

{اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) احتساب عدالت اسلام آبادنے نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مئی تک توسیع کردی۔ جمیل بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم ہم ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کو کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ہے اس لیے ملزمان کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔ دوسری جانب وکیل صفائی نے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی مخالفت کی اور کہا کہ جو گراؤنڈز 10 دن پہلے جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیے گئے کہ وہی آج کیے جا رہے ہیں، میں بتائیں اکیس دن میں ان کی کیا کارکردگی ہی میں پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے موقف اپنایا یا کہ گوگل میپ موجود ہے اور باغ ابن قاسم کی باؤنڈری وال بھی موجود ہے۔ تصدیق کیوں نہیں کرتی نیب کا الزام ہے کہ ہمارے شیئرز ہیں تو پوچھا جائے ہمارے سے زیادہ شئیر ہولڈرز کہاں ہیں انکوائری اور جے آئی ٹی کے سامنے سینتیس بار پیش ہوئے اور اب جو بھی دن سے ریمانڈ پر ہیں پھر بھی نیب کے پاس کچھ نہیں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے نے گوگل میپ اور سالانہ نقشہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ہوئے موقف اپنایا کہ جب سے کیلئے بنا ہر سال کا ماسٹر پلان موجود ہے۔

نقشوں سے واضح ہوگیا کہ کیسے قبضہ ہوا اور & کیسے پلازے بنے۔ دوسری جانب وکیل صفائی کی جانب سے بھی باغ ابن قاسم ہم کا گوگل میپ تصاویر سمیت عدالت کو فراہم کر دیا گیا۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باغ ابن قاسم کی زمینوں کا دو مرتبہ افتتاح کیا گیا۔ ایک مرتبہ سابق صدر پرویز مشرف نے افتتاح کیا۔ جب دو مرتبہ افتتاح ہوگیا تو کیسے قبضہ ہو سکتا ہی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے ڈاکٹر انشاء کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مئی تک توسیع کردی جبکہ جمیل بلوچ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے جمیل بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔