Live Updates

ریلوے حکام نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں نئے تعینات ہونے والی13 سب انجینئرز کی ریگولر بنیادوں پر تعیناتی کردی

جمعرات 16 مئی 2019 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ریلوے حکام نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں نئے تعینات ہونے والی13 سب انجینئرز کی ریگولر بنیادوں پر تعیناتی کردی، ریگولر و کنٹریکٹ 29سب انجینئرز کو ریلوے والٹن اکیڈمی سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد مختلف ڈویژنوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ریگولر بنیادوں پر لاہور ڈویژن میں سب انجینئرز میں جنید زاہد خان،سید ایم عبدالرحمن، محمد عدنان خان، محمد واصف، محمد عبداللہ، مجیب زمان،محمد رمضان اور ناصر عباس شامل ہیں ۔

ریگولر بنیادوں پر دیگر ڈویژنوں میں تعینات ہونے والے سب انجینئرز میں محمد عثمان کوراولپنڈی ڈویژن، اعجاز احمد کو کوئٹہ ڈویژن، مصطفی کمال اور عمر فاروق کوکراچی ڈویژن اور محمد انور کو مغلپورہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن16سب انجینئرز کو کنٹریکٹ کی بنیادوں پر لاہور ڈویژن میں تعینات کیا گیا ان میں طاہر ناصر، ریاض حسین،رضوان اشفاق، شارل تنویر اور محمد عمر شامل ہے ں جبکہ دیگر ڈویژنوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ہونے والے سب انجینئرز میں محمد اظہر علی کو ملتان ڈویژن، عمران خان،محمد عبداللہ اور محمد ادریس کو راولپنڈی ڈویژن، عمر فاروق اور سمین اللہ کو ریسالپور ڈویژن، سرتاج عزیز،عبداللہ حیات،محمد نعمان الہی،ارسلان بھٹی کو کراچی ڈویژن اورتصور حیات کو سکھر ڈویژن تعینات کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات