چینی شخص کو پالتو کتوں کے غیر قانونی نام رکھنے پر 10 دن تک جیل کی ہوا کھانی پڑی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مئی 2019 21:09

چینی  شخص کو  پالتو کتوں کے غیر قانونی نام رکھنے پر 10 دن تک جیل کی ہوا ..

مشرقی چین  میں  کتے پالنے اور اُن کی افزائش کرنے والے ایک شخص  کو  10 دن تک  حراستی مرکز میں رکھا گیا۔ اس شخص نے اپنے کتوں کو  دو ایسے متنازعہ نام دئیے تھے جو چینی حکومت اور سول سروس کے اہلکاروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
30 سالہ  بین نے چینی سوشل میڈیا سائٹ  وی چیٹ پر  اپنے دو کتوں   Chengguan  اور Xieguan   کے بارے میں پوسٹ لگائی۔ان دونوں میں سے پہلے کا مطلب  کم درجے  کے جرائم سے نپٹنے والا سرکاری اہلکار اور دوسرے کا مطلب  عام کمیونٹی ورکر، جیسے ٹریفک اسسٹنٹ، ہے۔

بین کے مطابق وہ نہیں جانتے تھے  کہ کتوں کو یہ نام دینا غیر قانونی ہے۔بین نے بتایا کہ انہوں نے تو یہ مذاق کے طور پر کیا تھا لیکن پولیس اُن کے  مزاح کے بارے میں اندازہ نہیں لگا سکی اور پوسٹ وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)



پولیس نے بیجنگ نیوز کو بتایا کہ  بین سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلا رہا تھا، اس کے حالیہ اقدام سے قوم اور شہر کی انتظامیہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔


بین نے پولیس کو بتایا کہ وہ قانون نہیں جانتے اور نہ اس کے غیر قانونی ہونے کے بارے میں جانتے ہیں۔ بین کی وضاحت بے کار گئی اور انتظامیہ نے انہیں 10 دن کے لیے  شیانگیانگ کے انتظامی حراستی مرکز میں قید کر دیا گیا۔ اُنہیں قانون نافذ کرنے والے افراد کے خلاف توہین آمیز معلومات پھیلانے پرجیل بھیجا گیا۔
بین کی گرفتاری کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت نے اس گرفتاری پر تنقید کی ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں وہ الفاظ بتائے جائیں، جن کی وجہ سے وہ جیل جا سکتے ہیں۔

چینی  شخص کو  پالتو کتوں کے غیر قانونی نام رکھنے پر 10 دن تک جیل کی ہوا ..