نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں،اب نیب نہیں ہوگی ، آصف زر داری کی پیشی کی اندرونی کہانی

نیب پیشی پر آصف زرداری شدید غصے میں تھے ، جعلی اکاونٹس کو بزنس اکاونٹس قرار دیتے رہے، نیب ذرائع نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا، سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2019 21:20

نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں،اب نیب نہیں ہوگی ، آصف زر داری کی پیشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) جعلی اکاونٹس کیس، آصف زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی آصف علی زر داری نے نیب پر واضح کیا کہ نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں۔ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے دعویٰ کیا کہ اب نیب نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ یہ نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاونٹس ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری جعلی اکاونٹس کو بزنس اکاونٹس قرار دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق نیب پیشی پر آصف زرداری شدید غصے میں تھے۔ آصف زرداری کو تین انکوائریز میں سوالنامہ دیا گیا،نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا،آصف زرداری کو 23 مئی کو سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :