وفا قی پولیس کی کارروائیاں،چار جو اریو ں سمیت 24ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹا پ ، گھڑ یا ں ، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ،آلا ت قما ر بازی ، چرس اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ،ملزمان کیخلا ف مقدما ت درج

جمعرات 16 مئی 2019 21:20

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران چار جو اریو ں سمیت 24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹا پ ، گھڑ یا ں ، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ،آلا ت قما ر بازی ، چرس اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ،تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کا خصوصی ٹا سک دیا ، جس پر وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوںکے دوران24ملزمان کو گرفتارکر لیا ،سی آئی اے پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم نظا ر خا ن سے لیپ ٹا پ ، ٹیبلٹ اورگھڑ یا ں بر آمد کر لیں ، نو ن پولیس نے دو ملزمان نعمت اللہ اور ذیشان سرور سے پسٹل 30بور اور ایک عدد ریو الور 32بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، کو ہسار پولیس ٹیم نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث تین ملزمات کرن ، رمضانہ اور سائرہ کو گرفتار کر لیا ، بنی گا لہ پولیس نے ملزم عید محمد جو کہ افغا نی ہے پا کستان میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو ثبو ت پیش نہ کر سکا کو گرفتار کر لیا ، انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے تین ملزمان آ صف ، ذیشان اور فواد ایو ب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک عدد آ ہنی مکہ بر آمد کر لیا ، آبپا رہ پولیس نے ملزم محمدنو از سی130گر ام چرس بر آمد کر لی ، بنی گا لہ پولیس نے بغیر اجا زت تعمیر ات کر نے پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم عبا س علی سے 32بور ریو الور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، جبکہ ملزم رضو ان سے 140گر ام چرس بر آمد کر لی ، سبز ی منڈی پولیس نے ملزم محمد گل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم عمر صدیق سے 520گر ام چرس بر آمد کر لی ، بہا رہ کہو پولیس نے قماربا زی میں ملو ث چار قما ر با زوںبلا ل مسعود ، دانش علی ، محمد ارسلان اور وسیم اکرم کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہوئی نقدی 5250اور آ لا ت قما ر بازی بر آمد کر لیے، جبکہ ملزم شہبا ز سے 1060گر ام چرس بر آمد کر لی ۔

(جاری ہے)

، ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔