پی ٹی آئی نیاقتصادی صورتحال کے چیلنج کو چیلنج قبول کیا،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں گے۔وزیرخارجہ
جمعرات 16 مئی 2019 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عبدالحفیظ شیخ اور سلمان شاہ سے بھی حکومت کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
یہ دونوں بھی اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈالر کی قیمتوں میں اتارچڑھائو کو مانیٹر کر رہا ہے اور وزارت خزانہ اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارت کی جنگ نہ صرف یہ کہ پاکستانی مارکیٹ بلکہ دنیا بھر میں مارکیٹوں پر اثر انداز ہورہی ہے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہانگیر خان ترین صوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور بعض عناصر ڈس انفارمیشن پھیلا کر معاملات کوخراب کرنا چاہتے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اس معاملے پر طارق بشیر چیمہ کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پارٹی کے منشور کاحصہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہیں کہ موجودہ حالات میں احتجاج ملک کے حق میں ہے تو پھر ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔تاہم انہی جماعتوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا اور ملکی معیشت متاثر ہوگی۔امریکہ اور ایران کے تنازعے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں دیرپا امن چاہتا ہے۔ہم مسائل کے حل کے لیے نئی بھارتی حکومت سے بھی مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیا ن صورتحال کنٹرول کرنے میں عالمی برادری نے اہم کردارادا کیا جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو قانون کے مطابق کام کررہاہے۔جوجماعتیں نیب پر تنقید کررہی ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں نیب قانو ن کو تبدیل کیوں نہیں کیا تھا۔وزیرخارجہ نے نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں کہاکہ اس نظام کے اعلان سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 17اجلاسوں کی صدارت کی۔بلدیاتی الیکشن تین مرحلوں میں ہوںگے ۔ جن میں پنجائیت کونسلوں، تحصیل کونسلوں اور شہری کونسلوں کے الیکشن شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.