آئی ایم ایف معاہدے میں روپے کی قدر میں کمی کی کوئی شرط نہیں ہے،فردوس عاشق اعوان

موجودہ حکومت ماضی کی کوتاہیوںکا خمیازہ بھگت رہی ہے جن کی اولادیں بیرون ملک پر آسائش زندگیاں گزار رہی ہیں، ان کے احتجاج میں عوام نہیں نکلیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 مئی 2019 22:25

آئی ایم ایف معاہدے میں روپے کی قدر میں کمی کی کوئی شرط نہیں ہے،فردوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں روپے کی قدر میں کمی کی کوئی شرط نہیں ہے موجودہ حکومت ماضی کی کوتاہیوںکا خمیازہ بھگت رہی ہے جن کی اولادیں بیرون ملک پر اسائش زندگیاں گزار رہی ہیں ان کے احتجاج میں عوام نہیں نکلیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسروں کو جھوٹا کہنے والے خود سچ بولیں مسلم لیگ ن بتائے کہ شہباز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں باریاں لینے والوںکو اپنے دور حکومت میں عوام کا کتنا درد تھا انہوں نے کہا کہ عوام بے وقوف نہیں ہر معاملے میں شعور رکھتے ہیں اپوزیشن کے احتجاج میں عوام باہر نہیں نکلیں گے عوام ان سے سوال کریں گے کہ آپ کی اپنی اولادیں بیرون ملک ہمارے پیسے پر پر اسائش زندگیان گزار رہی ہیں تو ہم دھوپ اور گرمی میں آپ کے لئے احتجاج کیوںکریں انہوں نے کہا کہ وفاق پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے مسائل حل کریں سندھ حکومت کی کارکردگی عوام جاننا چاہتے ہیں سندھ حکومت بتائے کہ کیا سندھ کے تمام مسائل حل ہو چکے ہیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے کوئی شرط شامل نہیں موجودہ حکومت ماضی کوتاہیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔