اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی حوالے سے احتساب عدالت اسلام آباد کی فیصلے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 16 مئی 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی حوالے سے احتساب عدالت اسلام آباد کی فیصلے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے وکیل قاضی مصباح کی تیاری کیلئے وقت مانگنے کی استدعا منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب تفتیشی افسر سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے ہجویری ٹرسٹ کے اکاونٹ منجمد کر دیے تھے۔