اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی دو نومسلم بہنوں کے بعد دو اور لڑکیوں نے شوہروں کے ہمراہ تحفظ کے لئے درخواست دائر کردی

جمعرات 16 مئی 2019 22:40

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی دو نومسلم بہنوں کے بعد دو اور لڑکیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی دو نومسلم بہنوں کے بعد دو اور لڑکیوں نے شوہروں کے ہمراہ تحفظ کے لئے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا۔ دعا فاطمہ کا پہلے نام سمرا اور غلام عائشہ کا پریا کماری تھا۔

(جاری ہے)

دعا فاطمہ کا تعلق سکھر جبکہ غلام عائشہ کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مرضی سے اسلام قبول کیا کیا لیکن والد اور مقامی ایم پی اے سے جان کا خطرہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقامی ایم پی اے اسد سکندر مارنا چاہتا ہے اس لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، لڑکیوں کے والد اور سندھ اسمبلی کے ایم پی اے اسد سکندر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :