سانحہ کوٹ رادھا کشن کے مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ،سزائے موت پانیوالے تین مجرمان کی سزائے موت برقرار ‘ دو کی اپیلیں منظور

جمعرات 16 مئی 2019 22:55

سانحہ کوٹ رادھا کشن کے مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ،سزائے ..
لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ،جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،سانحہ کوٹ رادھا کشن میں سزا پانے والے پانچ مجرمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی ،سزائے موت پانیوالے مجرمان میں عرفان، ریاض، مہدی خان کی چار مرتبہ سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔

حنیف اور حافظ اشتیاق کی اپیلیں منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی عدالت نے پانچوں مجرمان کو چار چار مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئیکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قانون کو مد نظر رکھے بغیر فیصلہ جاری کیا۔تمام مجرمان کو مقدمہ میں بعد میں نامزد کیا گیا،تمام مجرمان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ تمام مجرمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ مجرمان کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی جائے،مجرماں نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں زندہ جلا دیا تھا یاد رہے کہ اس کیس میں 105 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔