Live Updates

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے 67ارب روپے کے فنڈ میں خوردبرد کرنے کے الزام، مریم نواز کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ

مریم نواز نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے 67ارب روپے ضائع کر دیے ، نعیم الحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 مئی 2019 23:48

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے 67ارب روپے کے فنڈ میں خوردبرد کرنے کے الزام، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے خلاف پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے 67ارب روپے خرچ کرنے کے دوران خرد برد کے الزام مین تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نعیم الحق نے بتایا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپس، قرضہ جات اور تربیت وغیرہ کے نام پر 67ارب روپے کے فنڈ خرچ کیے گئے لیکن درحقیقت مریم نواز شریف نے وہ پیسے ضائع کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا آغاز 2014میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کیا تھا جس میں نوجواب طلبہ کے لیے مختلف پروگرامز اور سکیمز متاعرف کروائی گئی تھیں اور مبینہ طور پر اس پروگرام کا نظام و انصرام مریم نواز شریف سنبھالتی تھیں حالانکہ اس وقت ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہی اس پورے منصوبے کو سنبھال رہیں تھیں اور اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے خلاف پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے 67ارب روپے خرچ کرنے کے دوران خورد برد کے الزام مین تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پروگرام کا آڈٹ کیا جائے گا۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات