Live Updates

اللہ نہ کرے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو،اگر ایسا ہوا توانجام بھیانک ہو گا

کچھ لوگ جمہوریت کے خلاف ہیں اور سازشیں کرتے نظر آتے ہیں،سینئر صحافی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 17 مئی 2019 06:43

اللہ نہ کرے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو،اگر ایسا ہوا توانجام بھیانک ہو گا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2019ء) عمران خان جب اپوزیشن میں تھے اور احتجاجی دھرنوں میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر خطاب کیا کرتے تھے تب ان کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہوا کرتا تھا کہ ”ایمپائر کی انگلی بلند ہونے والی ہے“۔اس سارے عرصے میں کسی کوایمپائر کا پتا نہ چلااور نہ ہی کبھی انگلی بلند ہوئی تھی۔اب خیر سے پی ٹی آئی حکومت میں ہے اور عمران خان صاحب وزیراعظم پاکستان ہیں۔

اب وہی ڈائیلاگ قدرے مختلف اعلامیہ کے ساتھ اپوزیشن دہراتی نظر آتی ہے کہ آج حکومت گئی اور کل گئی۔اب ملین مارچ ہو گااور اب احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔اس وقت بھی اپوزیشن جماعتوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔کافی دنوں سے یہ چہ میگوئیاں ہوتی اور افواہیں سنائی دے رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی وغیرہ وغیرہ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سنیئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کی باتیں تو سنائی دے رہی ہیں مگر اس حوالے سے گراﺅنڈ پر کچھ نظر نہیں آتا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہئے کہا کہ میں نے ایک محترم شخص سے پوچھا کہ کیا جمہوریت کے ڈی ریل ہونے والی باتوں میں کوئی سچائی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نہ کرے کہ ایسا کچھ ہو۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو لیکن اگر ایساکچھ ہوا تو اس کا انجام بہت بھیانک ہو گا۔جمہوریت کے ڈی ریل ہوتے ہی پانچ ہزارے بندے ایسے ہیںکہ وہ جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنا پر ”دبڑدوس“کر دیے جائیں گے۔حالات اس قدر کشیدہ ہوں گے کہ سنبھالے ہی نہیں جائیں گے۔اب دیکھتے ہیں کہ جمہوریت محفوظ رہتی ہے یااپوزیشن کوئی معرکہ انجام دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات