مصر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 47 عسکریت پسند، 5 فوجی ہلاک

جمعہ 17 مئی 2019 09:40

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) مصری فوج کے مطابق جزیرہ نما سینائی میں ایک آپریشن کے دوران5 سرکاری فوجی اور 47 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصری سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جانے والے اس آپریشن میں158 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران 385 دھماکا خیز ڈیوائسز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ جزیرہ نما سینائی میں کئی مہینوں سے جاری آپریشن میں 650 مشتبہ عسکریت پسند اور 45 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :