ترکی فلسطینیوں کے ساتھ ہے، ترک صدارتی ترجمان

جمعہ 17 مئی 2019 09:50

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کے برحق دعوے میں ان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیج پر یومِ نکبہ کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، انصاف اور وقار کی جدوجہد جاری ہے۔ اسرائیل کے قبضے، جلاوطنی، پکڑ دھکڑ اور قتل عام، مغربی ممالک کی پشت پناہی اور شرمناک خاموشی فلسطینی عوام کے حوصلوں کو نہ تو پست کر سکی ہے اور نہ ہی کر سکے گی۔ابرہیم قالن نے کہا ہے کہ" ترکی اس دعوے میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :