خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مارچ کے دوران 5.63 فیصد اضافہ

جمعہ 17 مئی 2019 10:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران مارچ میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مارچ 2019ء میں اس شعبہ کی برآمدات کا حجم 46 کروڑ 83لاکھ 90ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ مارچ 2018ء میں 44کروڑ 34لاکھ ڈالر تھا۔نومبر 2018ء کے بعد سے خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم مارچ میں ان کی برآمدات بہتری رہی ہے ۔ تاہم جولائی 2018ء سے مارچ 2019ء تک کے عرصے کے دوران اس شعبہ کی برآمدات 0.50 فیصد کی کمی کے ساتھ 3ارب 94کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی ہیں۔