فیمکی جینسن کرائم تھرلر فلم’’دا پوسٹ کارڈ کلنگز‘‘ کی کاسٹ میں شامل

جمعہ 17 مئی 2019 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ فیمکی جینسن کرائم تھرلر فلم’’دا پوسٹ کارڈ کلنگز‘‘ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار ڈینس ٹنوویک کی کرائم تھرلر فلم ’’دا پوسٹ کارڈ کلنگز‘‘ کی کہانی نیویارک کے یاک جاسوس جیکب کینن کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اکلوتی بیٹی کے قاتل کی تلاش کرتا ہے۔ فلم کی عکسبندی ناروے اور سویڈن میں کی جائے گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیفری ڈین مورگن، نائومی بیٹرک، ایوا روز، روئیری او کونور، لوکاس لوگھرن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :