کون کہتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے بغیر کریم بُک نہیں کر سکتے ؟ آن لائن کمپنی کریم نے ''آن کال کریم'' کی شاندار سہولت متعارف کروا دی

آن لائن کمپنی کریم نے ''کریم آن کال'' سروس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کسٹمرز فون کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے کریم کی رائیڈ بک کر سکتے ہیں اور کریم کی بائیک سروس پر25 روپے جیسے کم ریٹ پر سفر کر سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اس سروس کو کراچی کے دس پک اپ پوائنٹس کے لیے شروع کیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں اس سروس میں مزید لوکیشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ کریم کی جانب سے کسٹمرز کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کا حل نکالنے کے مقامی نقطہ نظر کے تحت یہ سروس شہریوں کے لیے نقل و حرکت کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مئی 2019 11:47

کون کہتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے بغیر کریم بُک نہیں کر سکتے ؟  آن لائن کمپنی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2019ء) : آن لائن کمپنی کریم پاکستان نے اپنی نئی سروس ''کریم آن کال'' لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت کسٹمرز شہر کی کچھ مخصوص جگہوں سے فون کال یا ایس ایم ایس سروس کے بغیر کریم کی بائیک منگوا کر اس پر 25 روپے تک کا سستا ترین سفر کر سکتے ہیں۔

یہ سروس ایسے لوگوں کی سہولت کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے یا پھر ان کے موبائل فون پر انٹرنیٹ موجود نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر اس سروس کو شہر کے دس گنجان علاقوں میں شروع کیا گیا جس میں اما ٹاور، سوک سینٹر، کینٹ اسٹیشن، شاہین کمپلیکس، کراچی یونیورسٹی مسکن گیٹ، واٹر پمپ، تین تلوار،نیپا چورنگی، ملینئیم مال اور جناح اسپتال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مستقبل میں پک اپ لوکیشنز کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔
ہر لوکیشن کے لیے ایک منفرد کوڈ ہو گا جو ہر کسٹمر کو رائیڈ دلوانے کے استعمال ہو گا۔ کریم آن کال کے ذریعے کسٹمرز 8990 پر فون کر کے یا ایس ایم ایس کر کے بھی اپنی رائیڈ بک کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد کسٹمرز سے ان کی لوکیشن کا منفرد کوڈ مانگا جائے گا اور لوکیشن کی تصدیق ہونے کی صورت میں کسٹمرز کو ایک منٹ کے اندر ہی پیغام موصول ہو گا جس میں بتایا جائے گا کہ کیپٹن آپ کی لوکیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

  رائیڈ کینسل کرنے کی صورت میں کسٹمر اسی نمبر پر کال یا میسج کر کے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں رائیڈ کینسل کرنی ہے۔ کریم کے جنرل مینجر ساﺅتھ اسد حیدر خان نے اس سروس کی لانچنگ تقریب کے موقع پر کہا کہ اگرچہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے لیکن ابھی بھی پاکستان میں تیس فیصد لوگ ایسے ہیں جو اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے۔

کریم آن کال کے ذریعے ایسے کسٹمرز کو اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود نقل و حرکت کے لیے آسان سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بھر میں ہزاروں ایسے پک اپ پوائنٹس بنائیں گے جہاں لوگ صرف ایک فون کال یا ایس ایم ایس سے اپنی رائیڈ بک کر سکیں گے۔ کریم پک اپ پوائنٹس کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے جو شہر بھر میں موجود ہوں گے۔ اس کے تحت بالآخر پاکستان میں کریم آن کال کو بھی مقبولیت حاصل ہو گی۔ کریم کی جانب سے کسٹمرز کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کا حل نکالنے کے مقامی نقطہ نظر کے تحت یہ سروس شہریوں کے لیے نقل و حرکت کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔