پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟

اس بار زیادہ تر ممالک میں رمضان کے روزے 30 ہوں گے: بین الاقوامی فلکیات مرکز کا دعویٰ

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 مئی 2019 12:42

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 مئی 2019ء) بین الاقوامی فلکیات مرکز (IAC) نے رواں ہفتے دُنیا کے بہت سے ممالک میں عید الفطر کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ فلکیات مرکز کے مطابق اس بار 3 جُون 2019ءکو دُنیا بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ اس روز چاند غروبِ آفتاب سے پہلے نمودار ہو گا جس کی وجہ سے اسے دیکھا نہیں جا سکے گا۔ IAC کے مطابق 3 جُون 2019ءکو چاند صرف براعظم امریکا کے کچھ مغربی علاقوں میں ٹیلی سکوپ کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔

جبکہ پہلی شوال کا چاند انسانی آنکھ سے 4 جُون بروز منگل عرب ممالک، ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ وہ ممالک جہاں رمضان کا آغاز 6 مئی 2019ء، سوموار کے روز ہوا تھا وہاں پر 30 روزے پُورے ہونے کا امکان ہیں۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں آخری روزہ 4 جُون 2019ءکو ہو گا۔ جبکہ جن ممالک میں رمضان کی شروعات 7 مئی 2019ءبروز منگل ہوئی تھی وہاں پر رمضان المبارک کے روزے 29 ہونے کا امکان ہے۔

ان ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، بھارت، برونائی، اومان اور مراکش شامل ہیں۔ ان ممالک میں 4 جُون بروز بُدھ چاند نظر آ سکے گا۔ اس طرح یہاں پر 5 جُون کو یہاں پر عید الفطر کا پہلا روز ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر کے معاملے پر ہر بار اختلاف کی صورتِ حال پیدا ہوتی ہے۔ کئی بار تو ملک میں تین تین عیدیں بھی منائی جاتی رہی ہیں۔