دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 17 مئی 2019 13:26

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 57800کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد64700 کیوسک اور اخراج64700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد44500کیوسک اور اخراج70000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد30300 کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

جناح بیراج میں آمد103700 کیوسک اور اخراج97700کیوسک،چشمہ میں آمد98800 کیوسک اوراخراج 95000کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد81500 کیوسک اور اخراج71400 کیوسک، پنجند میں آمد13200 کیوسک اور اخراج 1200 کیوسک،گدو بیراج میں آمد 61900کیوسک اور اخراج 56600 کیوسک، سکھر میں آمد51100 کیوسک اور اخراج22000 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد13100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1407.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.236 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.023 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔