سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکرکے گاوں ٹبہ درکھانوالہ میں گھریلو جھگڑا پر قتل ہونے والی خاتون سپرد خاک

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر،نند،دیور سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا

جمعہ 17 مئی 2019 13:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکرکے گاوں ٹبہ درکھانوالہ میں گھریلو جھگڑا پر قتل ہونے والی خاتون کو سپرد خاک کردیا گیا جسے خاوند نے بھائی، بہن اور بیٹوں کے ساتھ مل کر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر،نند،دیور سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

زرائع کے مطابق علاقہ تشرف نواز نے 2 بیٹوں کی ماں کو طلاق دے کر دس سال قبل عنائت آباد کے محمد رمضان کی بہن پروین بی بی سے دوسری شادی کر لی جس سے تین بچوں نے جنم لیا لیکن گھر میں اکثر دوسری شادی کی رنجش پر پہلی بیوی کے بچے سوتیلی ماں سے جھگڑا کرتے اور وہ بچوں کو سمجھا دیا کرتی ۔وقوعہ کے روز بھی اسی گھریلو جھگڑا پر شوہر تشرف نواز نے بھائی شاہنواز ،بہن مسرت نواز اور بیٹوں زبیر اقبال، طاہر اقبال کے ہمراہ بیوی پروین بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جسے نازک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ریفر کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر، نند،دیور سمیت ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ کو آبائی علاقہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :