آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہائی سکول میںمفت یونیفارم کے حوالے سے تقریب

جمعہ 17 مئی 2019 14:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول معظم شہید کڈی صوابی میں آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام مفت یونیفارم اور سالانہ انعامات کی تقریب معظم شہید کے والد ذوالفقار علی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ناظم حاجی محمد زاہد خان اور ڈپٹی ڈی ای او کے علاوہ عمائدین نے بھی شرکت کی ۔سکول کے ہیڈ ماسٹر فیاض علی نے سکول کے تعلیمی اور غیر نصافی سر گر میوں پر اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے صدر فیض الحیات نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نادار اور ہونہار طلبا و طالبات قوم کا قیمتی سر مایہ ہے ان کی مالی ، اخلاقی اور سماجی خدمت حکومت اور صاحب ثروت لوگوں کا فرض ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ وقت کی قدر کر کے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو تعلیمی عمل میں استعمال کریں ۔اس موقع پر طلبا ء نے ملی نغمے ، مختلف موضوعات پر انگریزی اردو میں تقریر کرنے کے علاوہ تعمیر نو کے موضوع پر خاکے پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :