اے ایس ایف نے کروڑوں روپے کی منشیات برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 17 مئی 2019 15:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان کروڑوں روپے کی منشیات برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اے ایس ایف کے مطابق زاہد نامی مسافر کے بیگ سے 10 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ،ملزم نے ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد گجرات کا رہائشی ہے، ملزم غیر ملکی ائر لائن کی پرواز ای کے 613 سے مانچسٹر جا رہا تھا۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :