توہین عدالت کی درخواست پر زونل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز لاہور کو نوٹس جاری

جمعہ 17 مئی 2019 15:18

توہین عدالت کی درخواست پر زونل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز لاہور کو نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر زونل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے انجمن شہریان کے خادم حسن کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پرانے لاہور میں یوٹیلیٹی سٹورز کے قیام کے لیے اسکی درخواست دادرسی کے لیے بھیجوا دی ،عدالت کے پندرہ فروری 2018ء کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت زونل منیجر لاہور یوٹیلیٹی سٹورز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔جس پر عدالت نے زونل منیجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔