توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی سے جواب طلب

جمعہ 17 مئی 2019 15:18

توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی سے جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سوشل سکیورٹی افسر رضوان اکرم بیگ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسکا تقرر 5 سال کے لیے کیا گیا ،بعدازاں اس میں توسیع دی جاتی رہی، عدالت کے حکم کے باوجود اس کو توسیع نہیں دی جا رہی ، عدالت کے 13ستمبر 2018ء کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کمشنر پنجاب ایمپلاہز شوشل سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔